ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمال مشرقی میں بی جے پی صدر نے 25میں سے 21سیٹیں جیتنے کا رکھا ہدف

شمال مشرقی میں بی جے پی صدر نے 25میں سے 21سیٹیں جیتنے کا رکھا ہدف

Sat, 24 Mar 2018 21:14:08    S.O. News Service

گواہاٹی ،24؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اگلے عام انتخابات کے لیے کمر کستے ہوئے آج بی جے پی صدر امت شاہ نے سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شمال مشرقی سے 25 پارلیمانی علاقوں میں سے 21سیٹوں پر جیت کا ہدف طے کیا۔بی جے پی کے بوتھ یونٹ سربراہان کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے پارٹی کارکنوں سے اس مقصد کو پورا کرنیکی سمت میں کام کرنے کے لیے کہا۔ریلی میں شاہ نے کہاکہ سال 2019 کے انتخابات کے لیے میں ہدف طے کرنا چاہتا ہوں۔شمال مشرقی کی 25 سیٹوں میں سے ہم 21 سے زیادہ سیٹوں پر جیتنا چاہتے ہیں۔شاہ نے کہاکہ میزورم کے علاوہ شمال مشرقی کے تمام ریاستوں میں این ای ڈی اے (نارتھ۔ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس) کی حکومت ہے۔ لہٰذاآپ سب کو اسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی نے علاقے سے آٹھ سیٹیں جیتی تھیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے بی جے پی کو شمال مشرقی سے زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں ترقی کے کاموں کو جاری رکھا جائے۔پارٹی سربراہ نے آسام یونٹ سے یہ بھی کہا کہ وہ نیٹ ورک کی توسیع کرے اورووٹر لسٹ کے ہر صفحات کا انچارج مقرر کرے۔


Share: